28 اپریل 2013 - 19:30
اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے امریکی مسلمان نوجوانوں کی مہم کا آغاز

بوسٹن کے بم دھماکوں کے بعد امریکہ کے مسلمان نوجوانوں نے اس ملک کے شہریوں کو اسلام کی حقیقی اقدار کا تعارف کروانے کی غرض سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔

ابنا: بوسٹن کے بم دھماکوں کے بعد امریکہ میں اسلام مخالف پروپیگنڈوں میں اضافہ ہوا ہے اسی بنا پر اس ملک کے مسلمان نوجوانوں کے ایک گروپ نے امن عشق ومحبت کے پیغام کہ جس کی اسلام تاکید کرنا ہے کو فروغ دینے کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔یہ مسلمان نوجوان ایک گنجان آباد سڑک پر کھڑے ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنے ہاتھو ں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں اور وہ راہگذروں کو دعوت دیتے ہیں۔یہ نوجوان رہگذروں کو پکڑکران سے ہاتھ ملاتے ہیں اور پھر اسلام اور اس کے امن ومحبت کے پیغام کے بارے گفتگو کرتے ہیں۔ان تین نوجوانوں نے امریکی شہریوں کو اسلام کے پیغام سے آگاہ کرنے کے لیے ایک ویڈیوتیار کر کے یوٹیوب پر رکھی ہوئی ہے۔اس ویڈیو کے اختتام پر ایک نسل پرست شخص آکران تین مسلمانوں کی اہانت کر کے کہتا ہے کہ جب فوج میں تھا تومیں نے مسلمانوں کا قتل کیا ہوا ہے لہذا انہیں دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔جب فلم بنانے والا اس شخص کے پیچھے جاتا ہے تاکہ دیکھے کی وہ شخص کیا کہتا ہے تو ایک مرتبہ پھر وہ مسلمانوں اور ان تین نوجوانوں کی توہین کرتا ہے۔

.......

/169